Home > Work > Gumaan / گمان
1 " جاوید معنی کی وفات پرہم سے بے واسطہ نہیں ہے وہوہ یہیں تھا یہیں کہیں ہے وہکر گیا ہے وہ رَم کسی جانباک غزالِ غزل زمیں ہے وہمیرا جاوید، معنی جاویدخود بھی ایک شعر دل نشیں ہے وہمیں ہوں اپنا حریفِ سخت کماںروزِ ہیجاں مری کمیں ہے وہدر شبِ کوچ یارِ من فروختکہ مرا سالکِ گزیں ہے وہآخرش میرا ہی تو ہے شاگردسب جہاں ہیں، وہیں نہیں ہے وہکیسے میں سہہ سکوں گا ہجر اس کاکہ میرا ناز و نازنیں ہے وہخاک گنجینۂ زمیں ہو خاکزیرِ گنجینۂ زمیں ہے وہغم میں غالب کا سہہ رہا ہوں آجآج عارف کا ہم نشین ہے وہاب زمیں بوس آستاں ہوں میںآسماں مرتبہ جبیں ہے وہاُس نے مارا ہے اپنے مرشد کوکِس بَلا کا جہنمیں ہے وہاب رگوں میں مری بچا ہے جو خوںمالِ مژگاں و آستیں ہے وہپڑ گیا چین، دل ہوا یک سووہ جو تھا اب کہیں نہیں ہے وہنالہ ہا، شور ہا، تپیدن ہامیرے ہوتے کفن گزیں ہے وہآج کا دن نہیں شراب کا دنآج ہے جونؔ زہرِ ناب کا دن "
― Jaun Elia , Gumaan / گمان